کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، 20سے زائد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا ،رینجرز نے کورنگی میں لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکووں کو گرفتار کرلیا ، جبکہ کورنگی بلال کالونی میں دو گروپوں میں جھگڑے کے بعد 5 افرار چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے ۔کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم غلام کبیر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔شارع نورجہاں سے دواسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔گزشتہ روز ناظم آباد مجاہد کالونی میں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات ،اسلحہ نقدی اورجوئے کا سامان برآمدکیا ۔موچکو میں پولیس نے گشت کے دوران ملزم ساجد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکر لیا ۔گلبرگ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2اسٹریٹ کرمنلز آصف اور ذیشان کو گرفتار کرکے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کی جبکہ جوہرآباد سے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا ۔رضویہ میں پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے منشیات فروش حبیب اللہ کو گرفتار کیا،گلستان جوہر سے پولیس نے 2اسٹریٹ کریمنل کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر لیے ،جیکسن سے5مفرور ملزمان کو گرفتا رکر لیا ۔دوسری جانب رینجرز نے فورکیچورنگی پرلوٹ مارکرنیوالے2ملزمان گرفتارکرلیا کارروائی میں ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہوگیا،گرفتارڈاکووں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔کورنگی بلال کالونی میں دوگروپوں میں جھگڑیکیدوران5افراد چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے۔