فیصل آباد: 6سالہ ملازمہ پر بدترین تشدد،استری سے داغ دیا۔

فیصل آباد میں کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنےآگیا۔ مالکن نے بیٹیوں کے ساتھ مل کر 6سالہ گھریلو ملازمہ آمنہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا صوبائی وزیر انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو اور سی پی او افضال کوثر کا آمنہ پر تشدد کا نوٹس متاثرہ بچی کو طبی امداد کے لئے الائیڈاسپتال منتقل کردیا گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ حاجی آباد میں مکان مالکن طاہرہ اوراس کی بیٹی نے 6سالہ گھریلو ملازمہ آمنہ کو معمولی غلطی پر بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹ کو استری سے داغ دیا۔ تشدد سے ڈر کر آمنہ گھر سے بھاگی تو شہری نے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آمنہ پر تشدد کرنے والی مالکن طاہرہ اور اس کا بیٹا حسن گرفتارکر لیا۔ آمنہ کا میڈیکل کروا کر تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔صوبائی وزیربرائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو کا آمنہ پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او افضال کوثر کوملزمہ کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ زخمی آمنہ کا سرکاری خرچ پر علاج کروایا جائے گا۔