ہالی وڈ کی ایڈوانچر فلم"ولیریئن اینڈ دا سٹی آف تھاؤزنڈ پلینٹس"کی جھلکیاں جاری
ہدایت کار لُک بیسن کی اس فلم کی کہانی انوکھی خلائی مخلوق سے متعلق ہے جو کائنات میں خوفناک جنگ چھیڑ دیتی ہےاس مخلوق کا مقابلے کرنے کے لیے ولیریئن اور اسکی دوست لڑکی سامنے آتے ہیں جو ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیںسائنس فکشن فلم میں ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ریحانہ، الیزابتھ ڈبیکی، ڈین ڈیہان، کارا ڈیلاون اور کلائیو اُووِن جلوہ گر ہوں گےایکشن اور ایڈوانچر کے مناظر سےبھرپور فلم"ولیریئن اینڈ دا سٹی آف تھاؤزنڈ پلینٹس" آئندہ ماہ اکیس جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی