خاوند کے ہاتھوں بیوی قتل

Jun 09, 2017 | 14:09

تھانہ قلعہ قالر والہ کے علاقہ کوٹلی تارڈ میں نوے سالہ خاوند کے ہاتھوں قتل ہونے والی پچاسی سالہ خاتون بشیراں بی بی کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جسے نما زجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ، پولیس کے مطابق نوے سالہ ملزم محمد بشیر کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ابھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ، پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش ہومیو سائیڈ پولیس پسرور کے حوالے کردی گئی ہے اور وہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے

مزیدخبریں