12پاکستانی اور12 بھارتی سیاستدان برطانوی انتخابات میں کامیاب

برطانیہ میں 2017کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی پارلیمان کے منتخب اراکین میں 12پاکستانی اور12 انڈین نژاد سیاست دان بھی شامل ہیں۔اس بار عام انتخابات میں مجموعی طور 56انڈین نژاد امیدوار جبکہ 30پاکستانی نژاد امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ان میں سے جہاں 12پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی حاصل وہیں انڈین نژاد امیدواروں کی تعداد بھی 12ہی رہی۔کامیاب ہونے والے 12پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے نو کا تعلق لیبر پارٹی جبکہ تین کا کنزرویٹو سے ہے اور ان میں سے پانچ خواتین ہیں۔ان میں زیادہ تر پاکستانی نژاد امیدوار تو گذشتہ انتخابات میں بھی کامیاب ہوئے تھے لیکن لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر مانچسٹر کے علاقے گورٹن سے افضل خان اور بیڈفورڈ سے محمد یاسین نے پہلی بار دارالعوام کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔بریڈفورڈ ویسٹ کی نشست پر لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ نے جبکہ بریڈفورڈ ایسٹ کی حلقے سے لیبر پارٹی کے ہی عمران حسین نے کامیابی حاصل کی ہے۔بریڈفورڈ ویسٹ کی نشست پر لیبر پارٹی کی امیدوار ناز شاہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔برمنگھم پیری بار کے حلقے سے لیبر پارٹی کے خالد محمود جبکہ برمنگھم لیڈی وڈ سے لیبر پارٹی کی ہی شبانہ محمود نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کی ہے۔لیبر پارٹی کی یاسمین قریشی بولٹن ساتھ ایسٹ جب کہ لیبر پارٹی کی ڈاکٹر روزینہ ایلن خان ٹوٹنگ لندن سے دوبارہ رکنِ پارلیمان منتخب ہوئی ہیں۔وارنگٹن ساتھ سے فیصل خورشید سے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔حکمران کنزرویٹو پارٹی کے تین امیدوار ساجد جاوید برومز گرو سے، نصرت غنی ویلڈن جبکہ رحمان چشتی گیلنگھم اور رینہم سے ایک بار پھر انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔کامیاب انڈین نژاد ارکانِ پارلیمان میں سے سات کا تعلق لیبر پارٹی سے جبکہ پانچ کا نزرویٹو پارٹی سے ہے اور ان میں چھ خواتین ہیں۔لیبر پارٹی کے تن منجیت سنگھ دھیشی پگڑی پہننے والے پہلے سکھ ہیں جو برطانوی پارلیمنٹ میں پہنچے ہیں۔ ان کے علاوہ پریت کور گل پہلی خاتون سکھ رہنما ہیں جو دارالعوام میں اپنے حلقے کی نمائندگی کریں گی۔کنزرویٹو پارٹی کی حکومت میں وزیر رہنے والی بھارتی نژاد پریتی پٹیل بھی الیکشن جیت گئی ہیں۔لیبر پارٹی کی جانب سے جن سات امیدواروں نے کامیابی حاصل ان میں تن منجیت سنگھ دھیشی اور پریت کور گل کے علاوہ لیسٹر ایسٹ سے کیتھ واز،ولسل ساتھ سے ویلیری واز، فیلتھم اینڈ ہیسٹن سے سیما ملہوترا، وگن سے لیزا نندی اور ایلنگ، ساتھ ہال سے وریندر شرما شامل ہیں۔کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے کامیاب ہونے والے انڈین نژاد امیدواروں میں سوئیلا فرنانڈیز(فیئرہیم)، پریتی پٹیل(وتھیم)، آلوک شرما(ریڈنگ ویسٹ)، رشی سن (رچمنڈ)، شیلیش وارا (نارتھ ویسٹ یمبرج شائر)اور رینا رینجر (برمنگھم، ہال گرین)سے کامیاب ہوئے ہیں۔