عراق کے شہر کربلا میں خودکش حملے میں 20افراد ہلاک، متعدد زخمی

عراق کے شہر کربلا میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی کربلا کی ایک مصروف مارکیٹ میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ سے قبل خریداری میں مصروف تھی۔ دھماکے میں 20افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دہشت گرد خود کش حملہ آور نے عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں اپنے آپ کو ایک بس ٹرمینل میں اڑا لیا ۔