جے آئی ٹی متنازعہ بن چکی ہے۔ عوام میں جے آئی ٹی کے حوالے سے غصہ پایا جاتا ہے, پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پر ہمارے تحفظات ہیں اسے ہماری جانب سے متنازعہ نہیں بنایا گیا۔ الزامات لگانے والوں کو کھلا چھوڑدیا گیا۔ جے آئی ٹی کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں وہ صرف اپنی رپورٹ پیش کرے گی,رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ قبول کیا اب بھی عدالت عظمی کا فیصلہ قبول کریں گے۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراض بھی کرسکتے ہیں۔ شیخ رشید پر شہری کی جانب سے رقم واپس نہ کرنے کے الزام کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ شیخ رشید ٹھگ ہیں وہ شور مچا کرکسی کے پیسے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں انہیں شہری کے پیسے واپس کرنا پڑیں گے,انکا کہنا تھا کہ شریف خاندان کیخلاف سازش ہورہی ہے جسے ناکام بنادیں گے