عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نور اعوان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی ایک اور درخواست دیدی

عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید احمد نے ملک نور اعوان کے خلاف ایک اور درخواست انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی، جس میں کہا گیا ہے کہ نور اعوان کے خلاف سات اے ٹی اے اور تین سو اکتالیس پی پی سی کی دفعات کا اضافہ کیا جائے ،، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں نور اعوان کی تصاویر لگی ہیں، سپیکر کو تحریک استحقاق جمع کرائی ہے، تہران کی اسمبلی میں حملہ ہو سکتا ہے تو ہماری اسمبلی بھی محفوظ نہیں ہے,عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نور اعوان کا ڈپٹی سپیکر نے کارڈ بنایا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے جا رہا ہوں، اگر ایکشن نہ ہوا تو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا,ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب کچھ کیا دھرا نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے، میری جان کو نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار میاں برادران ہونگے