نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈناصرالملک کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،عالمی ذمہ داریاں پوری کرنےسےمتعلق پاکستان کےاقدامات پراطمینان کااظہار
قومی سلامتی کمیٹی کی اجلاس نگران وزیرِاعظم ناصرالملک کی صدارت میں ہوا،، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان، خارجہ، داخلہ،خزانہ اوراطلاعات کے وزرا نے شرکت کی،،اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال اورفنانشل ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِخزانہ نے ایف اے ٹی ایف کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے شرکا کوبریفنگ دی۔وزیرِ خزانہ شمشاد اخترنے شرکا کو بتایا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پوری کرنے کیلئے انتظامی اورقانونی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔پاکستان کے اقدامات سےایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ کوآگاہ کیا جائے گا۔سلامتی کمیٹی نے عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے سے متعلق پاکستان کے اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا۔شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اوردیگر عالمی تنظیموں کے ساتھ مل کرکام کرتا رہے گا۔وزیرِاعظم ناصرالملک نے امریکی نائب صدرکے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو پرشرکا کواعتماد میں لیا۔