فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں،
فیفا ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا،چارروز بعد روس میں فٹ بال کے میگا ایونٹ کے مقابلے شروع ہوجائیں گے، ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والی بتیس ٹیمیں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی،، ٹیموں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، افتتاحی میچ میں میزبان روس کا سعودی عرب سے جوڑ پڑے گا،1930 سے شروع ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کا یہ اکیسواں ایونٹ ہے،فیفا کے بڑے ایونٹ میں انعامی رقم بھی بڑی ہوگی،، فاتح ٹیم کو 38 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 28ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا،،مجموعی طور پر تمام ٹیموں کو 400 ملین ڈالرکی انعامی رقم سے نوازا جائے گا ۔ فٹ بال کے میگا ایونٹ کے قریب آتے ہی دنیا بھر میں اس کا جنون اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے،ہر کوئی فٹبال ورلڈ کپ کے فیور میں مبتلا نظر آتا ہے،منچلوں کی بڑی تعداد روس میں موجود ہے،دیگر ممالک سے بھی فٹ بال شائقین کی بڑی تعداد نے ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے روس میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ، فٹ بال کے دیوانوں کو فٹبال ورلڈ کپ کا بے صبری سے انتظار ہے،،،گھروں میں ٹیلی ویژن اسکرین کے سامنے موجود تین ملین سے زائد شائقین بھی بے تابی سے فیفا ورلڈ کپ کا انتظار کر رہے ہیں۔