آئر لینڈ میں واقع تیرہویں صدی کے قلعہ نمامحل کی سکیورٹی بڑھادی گئی
کہیں برطانیہ کے شہزادہ ہیری اپنی دلہن میگھن مارکل کے ساتھ آئرلینڈمیں توہنی مون نہیں منارہے ہیں؟برطانوی میڈیاکے مطابق ایسی اطلاعات ہیں کہ نوبیاہتاجوڑا آئرلینڈمیں واقع قلعے میں ہنی مون منارہاہے جس کے کمرے کاروزانہ کرایہ چھ لاکھ روپے ہے۔قلعے کی سکیورٹی انتہائی سخت کیے جانے کے سبب علاقے کے افراد کاخیال ہے کہ ڈیوک اورڈچزآف سسکس ایشفورڈکاسل میں قیام کیے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس قلعے کو عام افراد کے لیے بند کردیا گیا ہے۔