پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کی حمزہ شہباز کے مد مقابل ا لیکشن لڑنے سے معذرت

Jun 09, 2018 | 14:53

پاکستان تحریک انصاف کے ولید اقبال نے حمزہ شہباز کے مقابلے میں انتخاب لڑنے سے معذرت کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال نے لاہور کے حلقے سے انتخاب لڑنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ولید اقبال کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا تھا۔پی ٹی آئی کے ذرائع کایہ بتانا ہے کہ ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ولید اقبال نے انتخاب لڑنے سے معذرت کی ۔تحریک انصاف کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ولید اقبال لاہور کے صوبائی حلقے سے الیکشن لڑسکتے ہیں۔

مزیدخبریں