پارٹی فاروق ستار کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔ عامر خان
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں اور پارٹی ان کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی میں آنا چاہیں تو آجائیں لیکن انہیں ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار نہیں ہوگا، پارٹی ان کے بغیر بھی اچھی چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹکٹ جاری کرنے اور پارٹی رجسٹریشن کا اختیار کنوینر کے پاس نہیں رابطہ کمیٹی کے پاس ہے۔عامر خان نے کہا کہ تنظیم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، کسی کا گھر مرکز نہیں۔