چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے پر نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف رائے

Jun 09, 2018 | 15:49

مسلم لیگ (ن)عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا دو مراحل میں اعلان کرے گی جبکہ چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے معاملے پر نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد نواز شریف چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر قائم ہیں جبکہ انہیں ٹکٹ دینے کے حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے کہ اگر چوہدری نثار کی جانب سے ٹکٹ کی درخواست نہ آئی تو انہیں ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کی جانب سے چوہدری نثار کی جگہ درخواست دینے والوں کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کیا گیا جب کہ اس حوالے سے شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان اختلاف رائے پایا جاتاہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کی جانب سے 2 مرحلوں میں پارٹی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں 10جون کو بعض امیدواروں کے نام سامنے لائے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے اور بعض پارٹی رہنمائوں کے خلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدوار رکھے جائیں گے جبکہ بعض حلقوں سے 3سے 4کورنگ امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور مریم نواز کے 3حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ مریم نواز کو کراچی سے بھی الیکشن لڑانے کی تجویز ہے۔

مزیدخبریں