تحریک انصاف نے فردوس عاشق اعوان کو باضابطہ ٹکٹ جاری کر دیا, فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کےحلقہ این اے بہتر سےالیکشن لڑیں گی
پاکستان تحریک انصاف نےعام انتخاب کیلئےفردوس عاشق اعوان کاٹکٹ باضابطہ طور پرجاری کردیا ہے، فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کےحلقہ این اے بہتر سےمیدان میں اتریں گی، ذرائع تحریک انصاف کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،صرف انکے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے،دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نےاپنےایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ ذاتی طورپر سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں،،ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں،فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی عمران خان نے کمپین اٹھانی ہے،ن لیگ کو سانس ایسےہی نہیں چڑھا ہوا