شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد میرا مینڈیٹ ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری
نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری قانون اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی، چیف سیکریٹری پنجاب نے نگران وزیراعلیٰ کو صوبے کے انتظامی امور اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمیں جو ذمے داری ملی ہے اس کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے فرائض ادا کرنے ہیں،طے شدہ فریم ورک کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا ہے،حسن عسکری نے کہا کہ میرا مینڈیٹ شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے،غیر جانبدار انتظامیہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کیلئے ضروری ہے،انتظامیہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہ کر اپنا کردار ادا کرے گی.