پی ٹی آئی والے اپنی کرپشن تو دیکھتے نہیں دوسروں پر الزام لگاتے ہیں،ڈاکٹرعاصم
کراچی احتساب عدالت میں سابق وزیرڈاکٹرعاصم اورشریک ملزمان کیخلاف 462 ارب روپےاورجے جے وی ایل میں سترہ ارب روپےکرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان پیش ہوئے،سترہ ارب کرپشن ریفرنس میں نیب اورجی ڈی سی ایل کےگواہ کی جانب سے بیان قلمبند کرایا گیا، آئندہ سماعت پرملزمان کےوکلاگواہ کےبیانات پرجرح کریں گے، سماعت گیارہ جون تک ملتوی کرتے ہوئےعدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس روزانہ کی بنیاد پرچلایا جائے گا،سماعت کےبعدمیڈیا سےغیررسمی گفتگو کرتےہوئےڈاکٹرعاصم کاکہنا تھا کہ انتخابات وقت پرہوتا دیکھ رہا ہوں، خوش آئند بات ہے کہ جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی والے اپنی کرپشن تو دیکھتے نہیں دوسروں پر الزام لگاتے ہیں , وفاق میں کولیشن حکومت بنے گی, ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوتی ہے تو آئندہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ یا فریال تالپور ہوں گی۔