طالبان افغان افواج کے ساتھ پہلی دفعہ تین روزہ عید جنگ بندی پر رضامند
طالبان نے ہفتے کے روز افغانستان میں 2001 میں امریکی حملے کے بعد ملک کی سیکیورٹی افواج کے خلاف اپنیپہلی تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا جس پر جنگ میں مبتلا افغانوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔ لیکن گروپ نے دھمکی دی ہے کہ عید کے پہلے تین دن کے لئے لڑائی کی معطلی غیر ملکی قابضوں کے لیے نہیں ہے جن کو عسکریت پسندوں کی طرف سےنشانہ بنایا جائے گا.طالبان کاغیر متوقع اقدام افغان حکومت کے طالبان کے خلاف ایک ہفتے تک آپریشن روکنے کے اعلان کے دو دن بعد آیا ۔