پنجاب میں مختلف محکموں کے177 ریسٹ ہائوسز عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے ہیں:عثمان بزدار
پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں مختلف محکموں کے ایک سو ستتر ریسٹ ہائوسز عام لوگوں کیلئے کھول دئیے گئے ہیں ۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے یہ ریسٹ ہائوس سینئر سرکاری عہدیدار استعمال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ان ریسٹ ہاوسز کی تزین وآرائش کی جائے گی۔