ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی،عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے بنائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شوبازیوں سے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا، اس کے لیے بےلوث خدمت،عام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ہمیں شوبازیاں آتی ہیں نہ جعلی کام کرتے ہیں، ماضی کی حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی۔ انہوں نے کہا کہ غلط پالیسیوں سے نظام میں سرایت کی گئی خرابیاں ٹھیک کررہے ہیں، نظام کو بھی درست کریں گے اورخرابیوں کو بھی درست کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مختصر مدت میں وہ کام کیے جو سابق حکومتیں 5 سال میں نہ کرسکیں، سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے بنائے جن سے عوام کو فائدہ نہیں ہوا۔