افغان پولیس کی موجودگی میں مشتعل افراد نے پاکستانی سفارت خانے دھاوا بول دیا

کابل : پاکستان آنے کے خواہش مند افغانیوں نے پولیس کی موجودگی میں پاکستانی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا، مقامی پولیس تمائشائی بنی رہی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا، سفارت خانے کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال پر قابو پایا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارت خانے کی حفاظت سے غافل نکلی،، افغانیوں نے افغان پولیس کی موجودگی میں سفارت خانے پر دھاوا بولا تھا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارت خانہ یومیہ 2 ہزار ویزے جاری کرتا ہے، سفارت خانے پر دھاوا پاکستان آنے کے خواہش مند افغانیوں نے بولا تھا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے معاملے میں دخل اندازی کرنے پر سفارت خانے کے باہر احتجاج شدت اختیار کرگیا، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ویزوں کے اجراء میں تیزی اور زیادہ کاؤنٹر بنائیں جائیں گے۔