عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی لوگوں کی بڑے شہروں کو واپسی کا سلسلہ شروع
ملتان میں عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی لوگوں کی بڑے شہروں کو واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 20 فیصد تک خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطا بق ملتان سے شہریوں کی بڑی تعداد لاہور، کراچی، اسلام آباد اور لاہور کام کے سلسلے میں مقیم ہیں اور اسی لیے پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں بھی 20 فیصد تک خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے درمیان جھگڑے کے واقعات کے باوجود تاحال متعلقہ انتظامیہ نے چپ سادھ رکھی ہے۔سیکرٹری آر ٹی اے کا موقف ہے کہ کرایوں میں خود ساختہ اضافہ مسافروں کیساتھ زیادتی ہے اور اسی لئے مسافروں کا معاشی استحصال سے بچانے کیلئے کاروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ملتان سے لاہور تک کا کرایہ ایک ہزار روپے جبکہ اسلام آباد کا 1550 اور کراچی تک کرایہ 2700 روپے وصول کیا جا رہا ہے جس پر مسافروں نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔