عمران خان اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں، نفیسہ شاہ
پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں۔
ہمارا روز اول سے موقف ہے کہ عمران خان میں ملکی امور سمجھنے کی اہلیت نہیں ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا روز اول سے موقف ہے کہ عمران خان میں ملکی امور سمجھنے کی اہلیت نہیں ہے۔
عمران خان نے صرف سونامی پر یوٹرن نہیں لیا۔ یہ سونامی مہنگائی کے مارے عوام کو نگل رہی ہے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ خان صاحب اپنی نااہلی کا ملبہ سابق حکومتوں پر نہ ڈالیں۔
عمران خان کو پتہ ہی نہیں مہنگائی کا عذاب کیسا ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کپتان ہی نالائق ہو تو ان کی ٹیم کیسی ہوگی۔ عمران خان کے متعلق صرف یہ کہا جائے گا کہ وہ آئے، تباہی کی اور چلے گئے۔