کوٹری اسٹیشن پربولان ایکسپریس کاانجن پٹڑی سے اترگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوٹری اسٹیشن پربولان ایکسپریس کاانجن پٹڑی سے اترگیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیوعملہ نے بولان میل کودوسرا انجن لگا کر کوئٹہ روانہ کردیا۔حیدرآباد کراچی سے کوئٹہ جانے والے بولان ایکسپریس کاانجن کوٹری اسٹیشن پر پٹڑی سے اترگیا۔حیدرآباد واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔انجن ٹریک پرلانے کیلئے ریسکیوعملہ حیدرآبادسے روانہ کیا گیا۔کچھ دیر بعد ریسکیوعملہ نے بولان میل کودوسرا انجن لگا کر کوئٹہ روانہ کردیا۔ٹریک پر ریلوے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی ،بولان ایکسپریس کراچی سے کوئٹہ جارہی تھی۔