پیٹرول کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
ملک میں پیٹرول کی قلت اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کا پتہ لگانے کے لیے وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پیٹرولیم ڈویژں کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قلت کے پیش نظر وزیر توانائی عمر ایوب خان کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر کا پتہ چلایا جا سکے اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اسٹاک کی دستیابی کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔