جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پر منگل کو کابل پہنچے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ تھے، افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کیلئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے صدارتی محل میں وفد کے ہمراہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، افغان امن عمل، پاک افغان سرحدی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کا بنیادی مقصد افغان امن عمل کے حوالے سے مختلف معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لینا ہے کیونکہ دورے سے چند روز قبل امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان آئے تھے اور انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں افغان امن عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا تھا