صدر شی کا ملک میں رضاکاروں کی تعداد میں اضافے پر خوشی کا اظہار

چینی صدر شی جِن پِھنگ،جو کہ کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ہیں نے پیرکے روز شمال مغربی چین کے ننگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے کے شہر وو ژونگ میں لی تھونگ ضلع کی جن ہوا یوآن کمیونٹی کے دورے پر کمیونٹی رضاکاروں کے کام کو سراہا۔صدرشی کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ رضاکارانہ خدمات میں حصہ لینے والے مقامی لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ہوئی نسلی گروپ کے ایک 70 سالہ رضاکار اور پارٹی کے رکن، وانگ لان ہوا نے کہا کہ مقامی رضا رکاروں کی ٹیم 2005 میں بنائی گئی تھی جبکہ اس کے رضاکاروں کی تعداد ابتدا میں 7 تھی جو کہ اِس وقت 60 ہزار سے زائد ہے۔