لاک ڈاؤن میں نرمی، کرکٹ کی سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن
لندن: لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کسی بھی دورے پر پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی 3ہفتے بائیو سیکیورٹی انوائرمنٹ میں پریکٹس کریں گے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان 3ٹیسٹ میچ کی سیریز 8جولائی سے شروع ہوگی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 14 رکنی اسکواڈ پر مشتمل ہے جبکہ ٹیم کے ہمراہ اسٹاف کے دیگر 11 افراد بھی مانچسٹر پہنچے ہیں۔ ٹریننگ کیمپ سے پہلے ٹیم کچھ دن قرنطینہ میں گزارے گی۔