کورونا وائرس : سعودی عرب سے حوصلہ افزا خبر آگئی

ریاض : سعودی شعبہ صحت نے عوام کو بتایا کہ مملکت میں نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں آئے گی، جن ممالک نے کرونا کے مکمل خاتمے کے انتظامات ختم کردیئے وہ ممالک اس سے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ہیلتھ کونسل کے ماتحت صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد العمار نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نئے کورونا وائرس کی دوسری لہر نہیں آئے گی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق العمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان میں ملک بھر میں پھیلے ہوئے ان خدشات کو دور کیا ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی لہر سے زیادہ شدت سے آئے گی۔