حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے،اجمل وزیر
وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی محفوظ واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ منگل کے روز سہ پہر پشاور میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک خلیجی ریاستوں سے چالیس میتیں پہنچی ہیں جنہیں ورثا کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے۔