ملک میں ٹڈی دل سے متاثرہ مختلف علاقوں میں انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری
ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے سے متاثرہ اضلاع میں انسداد ٹڈی دل آپریشن جاری ہے۔ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے ترجمان نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کی کارروائی میں ایک ہزار 119 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 46 اضلاع میں آٹھ ہزار 700 ہیکٹر رقبے پر چھڑکاؤ کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں سات ہزار چھ سو ہیکٹر اراضی، خیبرپختونخوا میں چھ سو اور سندھ میں پانچ سو ہیکٹر اراضی پر ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب کے کسی علاقے میں ٹڈی دل کے حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔