کوروناوائرس کی تباہ کاریاں: دنیا بھر میں ہلاکتیں3762988ہو گئیں
مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3762988ہو گئیں،کیسز17کروڑ47لاکھ46ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں613052ہو گئیں،کیسز3کروڑ43لاکھ 55 ہزارہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہا ںہلاکتیں 351344،کیسز2کروڑ90لاکھ88ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میںکورونا سے اموات 477000 سے زائد جبکہ کیسز1کروڑ70لاکھ38ہزار ہو گئے ۔فرانس میں110137افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد57لاکھ19ہزار937ہو گئی۔ترکی میں 48441افراد جاں بحق ہوچکے اور کیسز53لاکھ36ہزار بڑھ گئے ۔روس میںہلاکتیں124496ہو گئیں ،کیسز51لاکھ45ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں127854افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 45لاکھ28ہزار سے تجاوز کرگئی۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ81لاکھ سے زائد اور1 کروڑ28لاکھ 34 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔