پی ایس ایل6: اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کو جیت کیلیے144 رنزکا ہدف
ابوظبی میں پاکستان سپر لیگ 6 ( پی ایس ایل) کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ جاری ہے۔ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں 4 غیرملکی کھلاڑی بین ڈنک ، راشد خان ، جیمز فولکنراورٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔ لاہور قلندرز میں کپتان سہیل اختر ، فخرزمان ،محمد حفیظ ، محمد فیضان، احمد دانیال،شاہین آفریدی ، حارث رؤف ، بین ڈنک ، راشد خان ، جیمز فولکنر اور ٹم ڈیوڈ شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں عثمان خواجہ ، کولن منرو اور فواداحمد تین انٹرنیشنل کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، عثمان خواجہ کی اسلام آباد کی نمائندگی پر خوشی ہے۔