ویسٹ انڈیز کا جیت کیلئے 306 رنز کا ہدف، پاکستان کی بیٹنگ جاری
ملتان: ملتان میں کھیلے جارہے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کےلیے 306 رنز کا ہدف دیا ہے، شاہینوں کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔ مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں تین روز ون ڈے سریز کا پہلا میچ جاری ہے جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔کالی آندھی نے 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کیلئے شاہینوں کو 306 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے، جس میں ویسٹ انڈین اوپنر شائے ہوپ کے 127 رنز بھی شامل ہیں۔