شکرگڑھ : مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم ، 3 افراد جاں بحق

بدقسمت مسافر بس اخلا ص پور سے لاہور جارہی تھی کہ کرتار پور کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ۔ تصادم میں3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں ، زخمیوں کو نارووال اسپتال ریفر کردیا گیا ۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ تیزرفتار ی کے باعث پیش آیا ۔