مارکیٹیں جلد بند ہونے کا حکومتی اعلان ہوتے ہی نئی لوڈ شیڈنگ
کراچی: مارکیٹیں جلد بند ہونے کا حکومتی اعلان ہوتے ہی لوڈ شیڈنگ کا بھی نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا اعلان ہوتے ہی 3 گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کا اعلان ہو گیا ہے۔ کراچی اور لاہور سمیت کئی شہروں میں رات میں بھی بجلی غائب رہنے لگی، جب کہ کے الیکٹرک نے مستثنٰی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی۔ الیکٹرک کمپنی نے تجارتی علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، پہلے ہی سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے شکار تاجر مزید پریشان ہو گئے ہیں۔ چوں کہ حکومت کی جانب سے اعلان کے بعد اب مارکیٹیں رات 8 بجے بند ہو جایا کریں گی، اس لیے لوڈ شیڈنگ بھی دن میں کر دی گئی ہے، جو تاجروں کے لیے مزید پریشانی کا باعث ہے۔