امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گرا دیا: شیریں مزاری
پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہی کے گڑھے میں گرا دیا،شہباز سپیڈ پاکستان کو غلام بنانے اور دیوالیہ کرنے کے ایجنڈے پر کارفرما ہے،پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت ”شہباز سپیڈ“ کی بدولت تباہی کے گڑھے میں گری ہے،"وہ کون تھا" ہی کا نہیں اس امر کا جواب بھی درکار ہے کہ جب معیشت مستحکم تھی تو کیوں جان بوجھ کر اسکا بیڑہ غرق کیا گیا،امپورٹڈ حکومت کے دور میں پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،شہباز شریف کے عزائم ملک کو دیوالیہ کرنے کے ہیں،ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ کیا یہ سب پاکستان کو گھٹنوں کے بل جھکانے اور امریکی ایجنڈے پر چلانے کیلئے کیا گیا،عمران خان کی حکومت نے عالمی کساد بازاری کے باوجود ہمیں خودمختار بنایا اور معیشت بحال کی.