وزیراعظم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم مقصود احمد دبئی میں انتقال کرگئے

وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم مقصود احمد دبئی میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم مقصود احمد کے انتقال کی خبر ان خاندان ذرائع نے دی۔خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقصود احمد کو گزشتہ کئی روز سے دل میں تکلیف ہورہی تھی اور وہ ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے۔