یاسمین راشد سمیت 34ملزمان کی درخواست ضمانت پر ریکارڈ طلب

تھانہ شادمان میں جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ میں یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ جمعہ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجازاحمد بٹر نے ضمانتوں پر سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ اسلام آباد ہے۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ عدالت مقدمہ میں تاریخ دے دے ،بعد ازاں اے ٹی سی نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔یاسمین راشد سمیت 34 ملزمان بے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔