انٹر بینک میں ڈالر مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں 200 پوائنٹس کا اضافہ

ملکی تبادلہ منڈیوں میں 10 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 286 روپے 91 پیسے میں جاری ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کا ملا جلا رجحان رہا جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے بھاؤ میں 5 روپے کا اضافہ ہوا۔ انٹر بینک میں 7 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت 286 روپے 81 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 5 مہنگا ہو کر ڈالر 305 روپے پر آگیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کل کے مقابلے آج مثبت رجحان دیکھا رہا ہے، 100 انڈیکس 200 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 900 ہوگیا ہے۔