محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات نےآج 09 جون سے 12 جون کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خواہ، اسلام آباد اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں بھی درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ ساتھ ہی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔