بھارت نے سکھ یاتیروں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا۔

بھارت نے سکھ یاتیروں کو گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات کیلئے پاکستان آنے سے روک دیا۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق بھارت نے گرو ارجن دیوجی کے شہیدی دن کی رسومات میں آنے والے سکھ یاتریوں کو بھارت نے پاکستان آنے سے روک دیا۔ سکھ یاتریوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیو کے شہیدی دن کی رسومات کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کریں گے، واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کے لیے استقبالیہ اسٹیج تیار کیا گیاہے۔ پاکستان سکھ گرود وارہ پربندھک کمیٹی واہگہ بارڈر پر یاتریوں کا انتظارکرے گی۔