سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب کیلئے جوڑ توڑ عروج پر

چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے گھوڑے دوڑانے شروع کردیئے ہیں،کہیں ساسی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹیاں کام کررہی ہیں توکہیں ٹیلیفون کے ذریعے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جاررہی ہے،،حکمران جماعت مسلم لیگ نون کی کو شش ہے چیئرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب اس کے نامزد کردہ افراد میں سے ہو ،اس کیلئے وفاقی وزرا ،اسحا ق ڈار، پرویز رشید اور سعد رفیق سمیت کئی حکومتی شخصیات دیگر سیاسی گروپوں سے دھڑا دھڑ رابطے اور ملاقاتیں کررہے ہیں مبصرین کا خیال ہے حکمران چیئرمین سینیٹ چھوٹے صوبے سے لاسکتے ہیں اس کیلئے میرحاصل بزنجو کانام بھی لیا جارہا ہے،دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے میاں رضاربانی کا نام متوقع امیدواروں میں لیا جارہاہے تاہم ابھی تک ان کو اس عہدے کیلئے نامزد نہیں کیا گیا،پیپلپزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اتحادی جماعتوں کو رام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم اتحادی جماعتیں بھی اپنا حصہ مانگ رہی ہیں کوئی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے اپنا امیدوار لانا چاہتا ہے توکوئی خود چیئرمین سینیٹ بننا چاہتا ہے ، دونوں سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے کہ ق لیگ ، جے یو آئی، اے این پی ، ایم کیو ایم ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں اپنا وزن اس کے پلڑے میں ڈال دیں تاہم ایک دوروز میں صورتحال واضح ہوجائے گی کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔