پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج ہورہا ہے

سینٹ انتخابات کے بعد چئیرمین سینٹ و ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔سینٹ انتخابات کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری نے آج اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے چئیرمین سینٹ و ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے انتخاب کےحوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے۔اجلا س میں مسلم لیگ ق ایم کیو ایم عوامی نیشنل پارٹی بی این پی اور فاٹا اراکین کو بھی مدعو کیا گیا ۔ اجلاس میں پارٹی عہدیدارن سمیت اپوزیشن جماعتیں آئیندہ کی متفقہ حکمت عملی طے کریں گی