سینیٹ الیکشن کے انعقاد سے جمہوریت مضبوط ہوگئی:خورشید شاہ

خورشید شاہ نے سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے جمہوریت مضبوط ہوگئی ،تمام جماعتیں جمہوریت کی مضبوطی اورپارلیمنٹ کی بالادستی کیلئےاتحاد کامظاہرہ کریں،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی مفادات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں عوام کی فلاح کیلئے کام کرناچاہیئے،پیپلزپارٹی نے ملک کی خاطرمفاہمت کی پالیسی اپنائی ہے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا