عمران خان نے خیبرپی کے، کے معاملات کو صوبائی سطح پرحل کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صوبائی حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،،ذرائع کے مطابق خیبرپی کے میں مسائل کے حل کیلئے چئیرمین آفس کو درخواستیں وصول ہورہی تھیں جس پر عمران خان نے ہدایات جاری کیں کہ سائلین وزیر اعلی خیبرپی کے پرویز خٹک شکایت سیل سے رابطہ کریں،دوسری جانب انتظامی امور میں کوتائیوں کے حوالے سے سائلین کو صوبائی محتسب سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔