کسانوں پرتشدد حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے:عمر چیمہ

عمران خان کے ترجمان عمر چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شریف برادران کی مال بناو پالیسیوں کے باعث آج پاکستان کے کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے،وزیراعلی پنجاب جعلی اسپرے کھاد اور ناقص بیج بیچنےوالوں کی سرپرست ہیں،انکا کہنا تھا کہ کسانوں پر تشدد حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے حکومت گرفتار کسانوں کوجلد رہا کرےعمرچیمہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے کسان اور زراعت تباہ ہورہی ہے،زراعت سے وابستہ افراد اپنے مستقبل پرسوال کرتےنظر آتےہیں