لاہو راور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد موسم خوشگوار

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مطلع ابر آلود ہے جبکہ ٹھنڈی ہوائیں چلنےسے موسم سرد ہوگیا،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔وادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح زیارت ، قلات، ژوب، نوکنڈی سمیت صوبے کے دیگر بالائی علاقے بھی سردی کی لپیٹ ہیں ہیں جہاں خاص طور پر شام اور صبح کے وقت سردی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ بعض بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی میں ہےادھراسلام آباد ،راولپنڈی لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب اور خیبر پی کے میں بارش نے موسم کو ٹھنڈا کردیا موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقے سرد ہواؤں کی زد میں ہیں۔ بارشوں کا حالیہ سلسلہ مزید ایک دو روز جاری رہے گا