سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی بندش کا شیڈول تبدیل کردیا

ایس ایس جی سی نے تین روزہ گیس بندش کے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے رواں ہفتے کے لئے نیا شیڈول جاری کردیا ہے، شیڈول کے مطابق آج صبح آٹھ بجے سے منگل دس مارچ کی صبح آٹھ بجے تک کراچی سمیت سندھ بھر کی سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے،،،سی این جی کی دوسری بندش بدھ گیارہ مارچ کو ہوگی جبکہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز شیڈول کی تیسری بندش کے تحت جمعہ تیرہ مارچ کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہیں گے،ایس ایس جی سی کے مطابق شیڈول کی خلاف روزی کرنے والے سی این جی اسٹیشنز کی کی گیس منقطع کردی جائے گی۔ شیڈول کی تبدیلی پر آل پاکستان سی این جی اسٹیشنز سندھ زون کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے اچانک ردوبدل عوام الناس کے حق میں نہیں ہے،انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے عوام دشمن اقدامات پر پابندی لگائی جائے۔