بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو پندرہ رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، بنگلہ دیش کا آغاز مایوس کن رہا دونوں اوپنرز صرف آٹھ سکور پر پویلین لوٹ گئے، تمیم اقبال اور امرالقیاس دو دو رنز بناسکے- اس کے بعد محمد اللہ اور سومیہ سرکار نے ٹیم کا سکور چورانوے رنز تک پہنچا دیا، اس وقت سومیہ سرکار چالیس رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر آؤٹ ہو گئے، شکیب الحسن بھی صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئ، اس کے بعد محمود اللہ اور مشفق الرحیم کی بڑی پارٹنر شپ کے باعث ٹیم کا سکور دو سو چالیس تک جاپہنچا ،محمود اللہ نے شاندار سنچری بھی سکور کی- اس وقت محمود اللہ ایک سو تین رنز پر رن آؤٹ ہو گئے، مشفق الرحیم کی دھواں دار اننگز نواسی رنز پر ختم ہو ئی،،، یوں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف دو سو پہچھتر رنز جوڑے- انگلش باؤلر ز اینڈرسن اور جورڈن نے دو دو جبکہ براڈ اور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی- جواب میں انگلش ٹیم دو سو ساٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،این بیل تریسٹھ ،،جوس بٹلر پینسٹھ اور کرس ووکس بیالیس رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے،بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے کامیاب بالر روبیل حسین رہے جنہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں،جبکہ مشرفے مرتضی اور تسکین احمد نے دو دو شکار کیے- اس فتح کے ساتھ بنگلہ دیش نے کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے-کھیل کے اختتام پر محمود اللہ کو شاندار سنچری پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا-